44

یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ کا اہم اجلاس ،سینئر صحافی گولڈ میڈلسٹ سید حفیظ سبزواری جنرل سیکرٹری منتخب

پھالیہ(جی پی آئی)یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ کا اہم اجلاس۔معروف سینئر صحافی گولڈ میڈلسٹ سید حفیظ سبزواری کو پریس کلب کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ ?کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر سید اسد عمران نقوی منعقد ہوا اجلاس میں چیرمین پریس کلب چوہدری اظہر اقبال رانجھا۔بانی اراکین سید حفیظ سبزواری۔سید اسد عمران نقوی اور تصور عباس مغل نے شرکت کی۔صدر سید اسد عمران نقوی کا کہنا تھاکہ کوئی بھی ادارہ جنرل سیکرٹری کے بغیر نامکمل ہے اور یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ کے بانی رکن سینئر صحافی گولڈ میڈلسٹ سید حفیظ سبزواری جس مخلصانہ انداز میں پریس کلب کے لئے کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اجلاس میں متفقہ طور پر سید حفیظ سبزواری کو یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔اپنے انتخاب کے بعد سید حفیظ سبزواری نے کہا اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ گزشتہ 40 سال سے مثبت صحافت کر رہے ہیں۔مثبت صحافت  کو ہی اپنا شعار بنایا ہے یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ محبت۔اخوت اور بھائی چارہ کادرس ہے اور انشاء اللہ یونیورسل پریس کلب تحصیل پھالیہ کی ترقی اور تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاؤنگا

اپنا تبصرہ بھیجیں