45

ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑاسے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کی ملاقات

گجرات (جی پی آئی)ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑاسے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کی ملاقات۔معاشرے کی اصلاح میں پولیس اور صحافی برادری کا کردار نہایت اہم ہے۔عوامی مسائل کو اجاگراور حل کرنے میں صحافی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے۔قلم کی طاقت بندوق سے زیادہ ہوتی ہے۔ صحافی قلم کے ذریعے سماج میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔میڈیا کے ساتھ مل کرامن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے گا۔ پولیس فورس کے جوان ہمارا سرمایہ ہیں ان کی ویلفیئر کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ریجن ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں جو قلم کے ذریعے سماج میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔میڈیا کے ساتھ مل کرامن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے گا۔جرائم کی بیخ کنی میں میڈیا کا مرکزی اور بنیادی رول ہے۔ کرائم کی روک تھام کے لئے انٹیلی جنس کے نیٹ ورک کو وسعت دی جا رہی ہے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس کو پروفیشنلزم کی طرف لایا جا رہا ہے۔تمام شہری قابل عزت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں چیئرمین عتیق یوسف ضیاء کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرپرست حاجی عبد الرئوف مغل،سنیئر وائس چیئرمین مہر خالد مجید سوہدروی،جنرل سیکرٹری نجیب اللہ ملک،افتخار احمد بٹ ،مبشر حسین بٹ،مہرناصر اقبال، راجہ حبیب اللہ،یاسر جٹ ،عقیل احمد لودھی،نثار احمد،صابر علی چوہدری،مستجاب زیدی،حسیب آصف پندھیڑ سمیت گوجرانوالہ کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بیوروچیف، مقامی اخبارات کے چیف ایڈیٹرز و دیگر سینئر جرنلسٹ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس کا بنیادی کام عوام الناس کے جان و مال اور عزت آبرو کی حفاظت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا نظام و ضع کر رہے ہیں جس سے پولیس کا مورال بلند، جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی اور شہریوں کی عزت و تکریم میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و ملازمین کے رویوں، سوچ میں مثبت تبدیلی اور تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ مہارت اور طرز فکر میں بہتری لا نے کے لیے جدید اصولوں پر مبنی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ پولیس فورس کے جوان ہمارا سرمایہ ہیں ان کی ویلفیئر کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسرنے کہا کہ وطن عزیز کی توقیر میں اضافے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے اور کسی کی ذات پر تنقید کرنے کی بجائے مثبت انداز میں اصلاح کریں تاکہ ترقی اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔  ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عتیق یوسف ضیاء نے آر پی او کو پریس کلب گوجرانوالہ کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ گوجرانوالہ سے برائیوں کے خاتمہ کے لئے صحافی برادری پولیس کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں