43

ضلع گجرات کے قدیمی امام بارگاہ فرزند علی شاہ میں عشرہ محرم الحرام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

گجرات (جی پی آئی)ضلع گجرات کے قدیمی امام بارگاہ فرزند علی شاہ میں عشرہ محرم الحرام عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ کی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ممتاز عالم دین علامہ فیصل الحسینی روزانہ رات 9بجے تا 10:30بجے تک جبکہ ذاکر سید علی رضا شاہ 10:30بجے تا 11:30بجے تک خطاب فرمائیں گے ، خطیب سید علی حسین نقوی ، ذاکر اختر حسین اختر بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ نقیب ممبر سید سفیر کاظمی اور ذاکر جعفر کاظمی ہونگے ، صدر و اراکین انجمن امامیہ سید فرزند علی شاہ کی نگرانی میں انتظامات کو ختمی شکل دے دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں