48

ضلع گجرات میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

 گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اما م بارگاہوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔ تمام امام بارگاہوں میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق عزاداران کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں ، امام بارگاہ حسینیہ میں واک تھرو گیٹ اور سینی ٹائزر گیٹ لگائے گئے ہیں اور تمام شرکاء و عزا داران کیلئے ماسک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کیا جہاں پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری صدر حسینیہ ٹرسٹ ، سید الطاف عباس کاظمی و دیگر منتظمین نے انتظامیہ کے افسران کو محرم الحرام کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں