49

ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی قیادت میں شرکاء نے مظفر آباد تا سرینگر علامتی واک کی

گجرات (پریس ریلیز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر کیطر ح گجرات بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی قیادت میں شرکاء نے مظفر آباد تا سرینگر علامتی واک کی جبکہ سروس موڑ تا جی ٹی ایس چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ، ظہیر لیاقت، اسسٹنٹ کمشنرز محمد جمیل، فیصل عباس مانگٹ، فہد اعجاز ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان، صدر پی ایم اے ڈاکٹر اسامہ طلعت،سی او میونسپل کارپوریشن گجرات محمود اقبال گوندل، سی او میونسپل کارپوریشن جلالپور جٹاں مرزا مشرف بیگ ،خادم علی خادم، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، ٹائیگر فورس کے ممبران نے شرکت کی ، شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے اور انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ بھارت نے 1947میں کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تاہم 5اگست 2019کا اقدام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کے نئے دور کا آغاز ہے، وادی میں ایک سال سے کمیونیکشن لاک ڈائون ہے، سینکڑوں بے گناہوں کا شہید، ہزاروں کو گرفتار کیا گیا ، نو لاکھ سے زائد بھارتی فوج نے لاکھوں کشمیر کی زندگی اجیرن بنا دی ہے دوسری طرح اقوام متحدہ اور عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دلانے کیلئے کسی بھی قسم کی ٹھوس پیشرفت کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پورا کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج اہل گجرات نے مظفر آباد تا سری نگر علامی واک کی ہے تاہم وہ دن جلد آئے گا کشمیر آزاد ہوگا اور پاکستانی سرینگر جاکر اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ انکی آزادی کی خوشیوں میں شامل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں