77

3 مسلح اشخاص نے چھت پر سوئے میاں بیوی کو تیز دھارآلات ٹوکے و چھریاں مار مار کر زخمی کردیا

کنجاہ (یاورعباس صدیق بٹ )تھانہ کنجاہ کے گائوں چکریاں میں3 مسلح اشخاص نے چھت پر سوئے میاں بیوی کو تیز دھارآلات ٹوکے و چھریاں مار مار کر زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے گائوں چکریاں میں مظہر حسین اور اس کی بیوی عابدہ پروین چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ الیاس احمد ولد منظور حسین، شبیر حسین ولد غلام رسول ساکنائے چکریاں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ چھت پر چڑھ کر انہیں چھریوں اورٹوکوں کے وار کے شدید زخمی کر کے بھاگ گئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر میجر شبیر شہید THQہسپتال کنجاہ پہنچایا گیا ۔ مضروب کے بھائی غلام عباس ولد غلام حیدر سکنہ چکریاں کی درخواست پر ملزمان کے خلاف تھانہ کنجاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں