40

کشمیر میں بھارت ظلم و ستم کے باوجود جب تحریک آزادی اور جذبہ حریت کو دبانہیں سکا :ملک قیصر محمود

کنجاہ(یاورعباس صدیق بٹ) پاکستان تحریک انصاف کنجاہ کے صدر ملک قیصرمحمود نے 5اگست یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت ظلم و ستم کے باوجود جب تحریک آزادی اور جذبہ حریت کو دبانہیں سکا تو مودی حکومت نے کشمیر کے حیثیت تبدیل کردی اور کرفیو نافذ کر کے کشمیرکے لوگوں پر ظلم و وحشت کی انتہا کردی گئی ہے مگر اس کے باوجود ہم کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے بھارت کی دہشت گردی کا بڑے صبر و تحمل سے مقابلہ کیااور سینہ سپر ہوکر ان کے سامنے ڈٹے رہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے لوگ بھی کشمیری عوام کے ساتھ سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی اور عسکری حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کو پاکستانی نقشے میں کشمیر کو شامل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے جراتمندانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا کہ انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر عملی طور پر پاکستان کا حصہ ہوگا اور کشمیر میں پاکستانی جھنڈے سربلند ہوںگے اور انڈیا کو بری طرح شکست فاش کا سامنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں