47

کنجاہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شہباز سرور بٹ صدر پریس کلب کنجاہ منعقد ہوا

کنجاہ (نمائندہ خصوصی ) کنجاہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شہباز سرور بٹ صدر پریس کلب کنجاہ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اینکرپرسن صحافی رنگ نیوز شفران اقبال کے ماموں خادم حسین (ڈاکخانہ والے ) کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحو م کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ اجلاس میں حاجی محمد صدیق بٹ ، یاورعباس ، قمرر شید چشتی ، سید اشفاق حیدر ، سجاد احمد رحمانی ، ظفر ادیب ، حاجی محمد اقبال ، طیب حسین ، ممتاز علی بٹ ، خالد محمود، محمد امین مرزا ایڈووکیٹ ، سلیم رضا جعفری ،نیوز ایجنٹ شاہد خالد بٹ ، سلیم اشرف فاروقی سمیت دیگر صحافیو ںنے بھرپور شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں