69

گجرات کو موٹر وے کے ساتھ ملانے کے لیے منصوبہ منظور کیا جائے:مرزا مختار احمد ممتاز ماہر تعلیم

کنجاہ (یاورعباسصدیق بٹ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 30کے رہنما اور ممتاز ماہر تعلیم مرزا مختار احمد پرنسپل آکسفورڈ سکول سسٹم منگووال غربی نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات کو موٹر وے کے ساتھ ملانے کے لیے منصوبہ منظور کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ سرگودھا روڈ پر بے تحاشا ٹریفک رش کو کنٹرول کرنے اور گجرات کے لوگوں کو موٹروے سے ملا کر جدید ٹرانسپورٹیشن کی سہولت دینے کے لیے یہ ایک بہترین منصوبہ ہوگا اور پی ٹی آئی کی حکومت اس منصوبہ کے ذریعے ضلع گجرات ، ضلع منڈی بہائوالدین سمیت کئی علاقوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ موٹر وے منصوبہ سے انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا جس سے لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوگا ۔ مرزا مختار احمد نے پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت حسین ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی سے بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں وہ بھی اپنا کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں