41

کنجاہ میں کیمیکل ملا دودھ فروخت ہونے لگا ، انتظامیہ نے چپ سادھ لی،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

کنجاہ (یاورعباسصدیق بٹ) کنجاہ میں کیمیکل ملا دودھ فروخت ہونے لگا ، انتظامیہ نے چپ سادھ لی ۔ مضر صحت دودھ فروخت ہونے کے باعث لوگوں میں بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کے سابقہ ریڈر چوہدری غلام سرور صابر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز بھی ایک مقامی شاپ سے دس لیٹر دودھ لیا جس کے استعمال سے پتہ چلا کہ یہ دودھ نہیں بلکہ کیمیکل ہے ۔ اس سلسلہ میں جب معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ کنجاہ کے کئی مقامات پر دودھ سے کریم نکالنے کے لیے مشینیں لگائی گئیں ہیں جہاں دودھی حضرات کریم نکلوانے کے بعد کیمکل کے ذریعے دودھ کو گاڑھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔چوہدری غلام سرور صابر نے کہا کہ انشاء اﷲ ذمہ داراداروں کو درخواست بھی دی جائے گی ۔ عوامی حلقوںنے ڈی سی گجرات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں