44

ٹوپہ آدم کے ممتاز شخصیت چوہدری محمد انور کی صاحبزادی ،چوہدری وقار انور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا ہمشیرہ کی تقریب رخصتی

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ٹوپہ آدم کے ممتاز میندار سماجی شخصیت چوہدری محمد انور کی صاحبزادی ،چوہدری وقار انور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ،چوہدری بلال انور انگلینڈ کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی کراچی میںان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔ جب برات سادگی سے ان کی رہائشگاہ پہنچی تو برات کا استقبال چوہدری محمد انور ،چوہدری وقار انور ،چوہدری بلال انور اور ان کی فیملی نے کیا ،چوہدری محمد انور کی صاحبزادی ڈاکٹر کہکشاں انور کی رسم نکاح دلہا ڈاکٹر طحہٰ زمان سے بخوبی انجام پائی ۔تقریب رخصتی میںچوہدری محمد زمان کراچی ،جہانگیر صدیقی کراچی ،عبداللہ کراچی سمیت دلہا اور دلہن کے عزیز و ارقاب نے شرکت کی نیک تمنائوں کے ساتھ ڈاکٹر کہکشاں انور کو رخصت کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں