60

کنجاہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یاورعباس کنجاہ پریس کلب کے اراکین کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

کنجاہ (نمائندہ خصوصی)کنجاہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یاورعباس نے صدر پریس کلب شہباز سرور بٹ اور اراکین پریس کلب کے اعزازمیں گرینڈ ڈنر دیا۔ گرینڈ ڈنر کی تقریب میں قمر رشید چشتی، سجاد احمد رحمانی، حاجی محمد اقبال، خالد محمود، شیخ محمد ادریس، ممتاز علی بٹ، حاجی محمد اقبال سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب کنجاہ شہباز سرور بٹ نے کہاکہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کورونا جیسی وبا سے اللہ تعالی نے ہم سب کو محفوظ رکھا اور آج ہم کافی عرصہ کے بعد اکٹھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود کنجاہ کے صحافیوں نے اپنا صحافتی مشن جاری رکھا اور علاقائی مسائل حکام بالا تک پہنچاتے رہے جس پرمیں تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اب ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ نئے عزم کے ساتھ صحافتی فرائض سرانجام دیں گے۔ کنجاہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یاورعباس نے تمام اراکین کا دعوت میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن حق کی آواز کو بلند کرنا ہے، معاشرتی مسائل کو احسن طریقے سے اجاگر کرنا اور مثبت صحافت کوفروغ دینا ہی ایک صحافی کا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ اس موقع پر نوجوان صحافی سلیم اشرف فاروقی کو بھی پریس کلب کی ممبرشپ دے دی گئی، تمام اراکین پریس کلب نے سلیم اشرف فاروقی کو ممبر بننے پر مبارکبادپیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں