32

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنجاہ اختر اسلام کی ہدایت پر سرگودہا روڈ کنجاہ کے نالوں کی صفائی کا آغاز

کنجاہ(یاورعباس / صدیق بٹ) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنجاہ اختر اسلام کی ہدایت پر سرگودہا روڈ کنجاہ کے نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عملہ صفائی کی کمی کے باوجود ہماری کوشش ہوگی کہ موسم برسات سے قبل ایک بار کنجاہ کے تمام روڈز کے نالوں کی صفائی کا عمل مکمل ہوجائے۔ انہوں نے سبزی اور فروٹ کے دکانداروں کو بھی وارننگ دی ہے کہ وہ گلی سڑی سبزی اور پھل کو نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے نالوں کی صفائی کے بعد دوبارہ نالے بند ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سبزی اور فروٹ والوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو جرمانے کیے جائیں گے، چیف آفیسر اختر اسلام نے کہا کہ شہریوں کو بھی فرض ہے کہ وہ کوڑا صرف مقرر کردہ پوائنٹس پر ہی پھینکا کریں تاکہ عملہ کو اٹھانے میں آسانی ہواور کوڑا اٹھانے کے بعد اگر شام تک وہاں کوڑا نہ پھینکا جائے تو اس طرح شہر سارا دن صاف نظر آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ عوامی شعور کا بھی ہے کیونکہ ایک جگہ سے اگر عملہ کوڑا اٹھاتا ہے تو تھوڑی دیر بعد اسی جگہ پر لوگ دوبارہ پھینکنا شروع کردیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں