49

عمران خان اچھی سوچ ویژن اور ایک تحریک کا نام ہے:سید ثاقب کاظمی آف بیکنانوالہ

ڈ نگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنرل سیکرٹری ہالینڈ سید ثاقب کاظمی آف بیکنانوالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اچھی سوچ ویژن اور ایک تحریک کا نام ہے سب کچھ بدلے گا سب کچھ درست ہو گا ملک بھی ترقی میں اوپر جائے گا اور عوام بھی خوشخال ہوں گے بس کرونا وباء کو تھم لینے دو ہمارا لیڈر ملک کو اس حال میں پہنچانے والے کسی مافیا کو نہیں چھوڑے گا۔ جب ملک اور عوام ہی سب کچھ ہیں تو وزیراعظم عمران خان ان کے مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے عمران خان پر بے جا تنقید کرنے والے پہلے یہ تو دیکھ لیںکہ عمران خان کو ملک دیاکس حال میں تھا اور آج کیا حال ہے صرف 25 روپے پٹرول کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کی کارکردگی زیرو نہیں ہو سکتی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔اپوزیشن ٹولہ بس اپنے مفاد کیلئے اپنی جان و مال اور آل بچانے کیلئے رولا لپا ڈال رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس عوامی خدمت کی نئی مثالیں اور روایات قائم کرئے گی عوام کے مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے جائز کام کو کسی بھی صورت رکنے نہیں دیں گے اور نہ کسی چور چکے کا ساتھ دیں گیا۔ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سر انجام دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں