52

ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی چابی وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے:چوہدری راشد محمود

ڈ نگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسائوتھ افریقہ میں مقیم چوہدری راشد محمود آف ڈنگہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی چابی وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے معیشت اسٹاک ایکسچینج میں بہتری اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔تحریک انصاف عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئی ہے ،پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے ۔اداروں کی مضبوطی اور ان میں اصلاحات لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے تحریک انصاف کی حکومت نے تمام فیصلے ملکی مفاد میں کیے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا فیصلہ کسی نعمت سے کم نہیں ،ماضی کی حکومتوں نے صرف کھوکھلے نعرے لگائے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں