47

عیدالضحیٰ کی آمد آمد ،ڈنگہ میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا عوام کا اللہ ہی حافظ

ڈ نگہ (عبدالمجید پپو)عیدالضحیٰ کی آمد آمد ،ڈنگہ میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا عوام کا اللہ ہی حافظ ،دوکاندار اور ریڑھی بان روزمرہ کی اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ریٹ لسٹیں ہونے کے باوجود من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے ۔سرکاری ریٹ پر سودا سلف نہ ملنے پر دوکانداروں اور گاہکوں کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ،غربت کا لباس اوڑھے ریڑھی بان عوام کی سب سے زیادہ کھال اتا رنے لگے ۔مقامی انتظامیہ دفاتر میں بیٹھ کر کاغذی کاروائیوں تک محدود ،تفصیلات کے مطابق عیدالضحیٰ کی آمد قریب آتے ہی ڈنگہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں زندہ درگور ہونے لگے ۔ریٹ لسٹوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جاتا شہریوں کو پہلے ہی مہنگائی نے پریشان کر رکھا ہے کہ اوپر سے دوکانداروں نے عیدالضحیٰ قریب آتے ہی خود ساختہ مہنگائی کر کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ،شہر میں کوئی ایسی دوکان یا ریڑھی وغیرہ نہیں ملے گی جہاں ریٹ لسٹ کے مطابق سامان ملتا ہو ۔انتظامیہ ان کے جرم میں برابر کی شریک ہے ،شہر بھر میں دودھ ،دہی فروشوں نے الگ سے لوٹ مار کا بازارگرم کر رکھا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ نے کسی کو چیک کرنا مناسب نہیں سمجھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں