55

نا معلوم ملزم کو ٹریس کر کے میرا چوری شدہ کپڑا بر آمد کیا جائے:عبد اﷲ حسن

ڈ نگہ (عبدالمجید پپو)محلہ غازی کھوکھر گجرات کا رہائشی عبداللہ حسن ولد محمد اصغر قوم ملک نے تھانہ سول لائن گجرات میں اپنی تحریری درخواست میں لکھا ہے کہ جناح سپر مارکیٹ میں کپڑے کی دوکان بنا رکھی ہے میرا والد اکثر بیمار رہتا تھا جس کی میں دوائی وغیرہ لینے چلا جاتا تھا دکان کھلی ہوتی تھی شہباز علی ولد رحمت قوم کھوکھر سکنہ لنڈ پور دکان میں درزی کا کام کرتا تھا میری عدم موجودگی میں کپڑا چوری ہونے لگا میں نے کپڑے کی پڑتال کی تو تقریباً7 لاکھ روپے کا کپڑا چوری ہوگیا ۔ نا معلوم ملزم کو ٹریس کر کے میرا چوری شدہ کپڑا بر آمد کیا جائے تھانہ سول لائن گجرات نے مدعی عبداللہ حسن کی درخواست پر 380ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں