99

پیرس: محترمہ ناصرہ فاروقی کوترجمان پی ٹی آئی فرانس منتخب کرلیاگیا

پیرس(نمائندہ خصوصی)فرانس میں مقیم معروف سیاسی سماجی اورصحافتی شخصیت محترمہ ناصرہ فاروقی کوپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ترجمان پی ٹی آئی فرانس منتخب کرلیاگیاہے۔محترمہ ناصرہ فاروقی کے بطورترجمان تحریک انصاف فرانس کے انتخاب کے فیصلے کو پارٹی اورسیاسی سماجی حلقوں اورپاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے اورفیصلے کا بھرپورخیرمقدم کیاگیاہے۔ پارٹی حلقوں کی جانب سے اُمیدظاہرکی گئی ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف فرانس کی ترجمانی کاحق اداکرتے ہوئے اپنے فرائض پہلے سے بھی موثراندازمیں سرانجام دیں گی اورپاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں مزیداضافہ کاباعث بنیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں