89

ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے گجرات میں داخلے پر 2ماہ کیلئے پابندی

گجرات(جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے، ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے گجرات میں داخلے پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کے آرڈر کے مطابق ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے کڑیانوالہ میں ہونے والے جلسہ میں حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓ کے بارے میں غلط الفاظ بیان کیے جس پر علاقہ میں اشتعال پھیل گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر گجرات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے خلاف زبان بندی اور خصوصاًگجرات میں 20جون 2020سے 90دن کیلئے پابندی عائد کی ہے، اس سلسلہ میں گزشتہ روز کور کمیٹی گجرات کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اے ڈی سی جی ڈاکٹر توقیر چیمہ نے کی، اجلاس میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، سید الطاف عباس کاظمی، خادم علی خادم و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں اس واقعہ کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں