122

تھانہ بولانی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 3منشیات فروش اور 2موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا

گجرات پولیس تھانہ بولانی کاسماج دشمن عناصر خلاف کریک ڈاؤن۔ تھانہ بولانی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 3منشیات فروش اور 2موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے1کلو گرام سے زائدچرس، 11لیٹر شراب اورچوری شدہ موٹر سائیکل برآمد الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بولانی SIمحمد اشرف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے تین منشیات فروشوں 1۔عبدالشکور ولد سوار خاں سکنہ پھلروان2۔ بلال رزاق ولد محمد رازق سکنہ دندی نظام 3۔ محمد فیضان ولد خورشید احمد سکنہ کنڈ شریف کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے جموعی طور پر 11لیٹر شراب اور ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ بولانی کے علاقہ سے شہری کا موٹر سائیکل چورانے والے 2ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ چوری شدہ موٹر سائیکل ہنڈا 125بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان میں علی حسن ولد صابر حسین قوم آرائیں سکنہ دندی آرائیں اور بابر علی ولد خان بہادر قوم جٹ سکنہ دندی چاچ شامل ہیں۔ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں