33

تنظیم الغفاری سٹی گجرات کو منظم بنانے کے سلسلہ میں تنظیم کے رہنماؤں کا تبادلہ خیال

گجرات(جی پی آئی) تنظیم الغفاری سٹی گجرات کے صدر ظفر غفاری، اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے گزشتہ روز سرپرست اعلیٰ تنظیم الغفاری، ماسٹر محمد نواز شاہد غفاری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران تنظیم الغفاری سٹی گجرات کو منظم بنانے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا، ماسٹر محمد نواز شاہد غفاری نے تنظیم الغفاری سٹی گجرات کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور کہا کہ ظفر اقبال غفاری کی قیادت میں تنظیم الغفاری سٹی گجرات بہتر انداز میں کام کر رہی ہے، جس کیلئے ہم انہیں شاباش دیتے ہیں، اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم محمد عامر بوٹا غفاری بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں