31

امام جامع مسجد رحیمیہ محلہ ٹاہلی پورہ حاجی نور حسین رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

گجرات(جی پی آئی)ممتاز روحانی شخصیت امام جامع مسجد رحیمیہ محلہ ٹاہلی حاجی نور حسین رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، چند روز قبل ان کی اہلیہ محترمہ بھی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں مرحوم چوہدری شبیر حسین، چوہدری منیر حسین، ڈاکٹر فاروق احمد اور چوہدری طارق حسین کے والد محترم تھے، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان بجلی گھر والا میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ عبدالستار چشتی نے پڑھائی، جبکہ خصوصی دعا قاری مقبول احمد قادری آف کنجاہ نے پڑھائی، اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، چوہدری رحمت خان، شیخ عرفان پرویز، منظور حسین ڈار، چوہدری احمد خان، چوہدری امانت علی، چوہدری ارشد تھیم، چوہدری افضل تھیم، چوہدری فیض اللہ، صوفی عارف سرہالی، چوہدری ثناء اللہ، چوہدری سلیمان، قاری محمد افضل بٹ، مرزا نعیم بیگ، تنویر بھٹی، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، محمد یوسف عطاری، محمد حسین گجر، حاجی رشید گجر، ناصر محمود، تنویر بھٹی، چوہدری شبیر، حاجی ظفر رحمانی، ناصر حسین، عمر شریف بھٹی، عمر شریف قادری، علامہ قاری اسد اللہ و دیگر اہم شخصیات شامل ہیں، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل مورخہ 26جون بروز جمعتہ المبارک صبح دس بجے تا گیارہ بجے جامع مسجد رحیمیہ محلہ ٹاہلی پورہ میں ادا کی جائے گی، دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں