14

بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے: چوہدری مبشر

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ممتاز سما جی و سیاسی شخصیت چوہدری مبشر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم سے باز رکھنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے اور بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے بھارت گزشتہ ستر سالوں سے نہتے کشمیریوں کو سفاکانہ مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے جس میں گزشتہ سال 5اگست کے بھارتی یکطرفہ اور قابل مذمت اقدامات کے بعد خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے مقبوضہ کشمیر میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب نہتے کشمیری نو جوانوں کو گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید نہ کر دیا جاتا ہو۔بھارتی ہندو انتہا پسندی پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت پر سخت پابندیوں کے اطلاق کی سفارش کی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے عالمی دنیا کو فوری عملی کردار ادا کرنا چاہئے،بھارتی انتہا پسندی اور جارحیت کے باعث خطے میں شدید سکیورٹی خدشات پیدا ہو رہے ہیں بھارت ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہاہے اور نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔جس طرح بھارت کو لداخ کے معاملے پر چین کے ہاتھوں ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جس طرح نیپال بھی بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعات پر مضبوط موقف اپنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں