67

موجودہ حکومت نے 20سے زیادہ سروسز پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے: شہریار پر نس

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنماپرنس گا رمنٹس کے ایم ڈی شہریار پر نس نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق حکمرانوں نے متعدد سروسزٹیکس لگائے اور کم آمدن والے طبقے پر زیادہ ٹیکس لگایا جبکہ موجودہ حکومت نے 20سے زیادہ سروسز پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے موجودہ بجٹ میں کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیاجو حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔تاجر برادری کی حکومتی معاشی اقدامات پر حمایت حکومتی معاشی پالیسیوں کے موثر ہونے کا ثبوت ہے،اقتدار کی باریاں لینے والے دونوں جماعتوں نے اپنے دوار اقتدار میں پاکستان کو گرہن زد کیا،تاجروں اور صنعتکاروں کو دیوار سے لگانے کی پالیسیاں اپنائی قومی خزانے کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے پر توجہ دی جس کے باعث ملک کے حالات شدید خراب ہوئے اور معاشی سر گرمیاں جمود کا شکار ہونے سے بے روز گاری و مہنگائی میں اضافہ ہوا۔سابق بر سر اقتدار جماعتوں کی کرپٹ قیادت کے پیدا کردہ بحرانوں کا موجودہ حکومت خاتمہ یقینی بنا رہی ہے اور ملکی معیشت کی سمت درست کرنے کی جانب گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں