16

حکومت ملک کا نظم و نسق چلانے میں نا کام ہو چکی ہے:چوہدری احسان احمد آف تڑیر نوالہ

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری احسان احمد آف تڑیر نوالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت ملک کا نظم و نسق چلانے میں نا کام ہو چکی ہے آٹا،چینی اور پٹرولیم بحران پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا کہ اب بجلی اور گیس بحران شروع ہو چکا ہے جبکہ چند روز قبل تک حکومت یہ دعوے کر رہی تھی کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل ختم کر دیا گیا ہے لیکن چند روز سے گرمی کی لہر شروع ہوتے ہی حکومتی دعوؤں کا پول کھل گیا اور غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معلوم ہو رہا ہے کہ حکومت چلانا نا تجربہ کا ر اور نا اہل وزراء کے بس کی بات نہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز ملک میں نئے سے نئے بحران شروع ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں