63

نبی کریم ؐ کے نام مبارک کے ساتھ خاتم ا لنبیین لکھنے کی قرار داد تاریخی فیصلہ ہے:عادل مناف چوہدری

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) امریکہ میں مقیم ممتاز سما جی شخصیت عادل مناف چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی سے نصابی اور درسی کتب و دیگر دستاوایزات میں نبی کریم ؐ کے نام مبارک کے ساتھ خاتم ا لنبیین لکھنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور ہونا تاریخی فیصلہ ہے نبی آخر الزماں رحمت العالمین حضور سرور کو نین حضرت محمد ؐ کی ذات مبارک ہم سب کیلئے جان و مال سے عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ نصابی اور درسی کتب و دیگر دستاوایزات میں نبی کریم ؐ کے نام مبارک کے ساتھ خاتم ا لنبیین لکھنے سے نبوت کے جھوٹے دعویداروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے پیارے اور آخری نبی کی اُمت میں پیدا فرمایا اس لئے امتی ہونے کا تقاضا ہے کہ آپ ؐ کی ناموس اور ختم نبوت پر جان نثار سپاہی بن کر پہرہ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں