70

ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

گجرات (پ ر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور رواں ماہ ابتک ناجائز منافع خوری کرنیوالے 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 659گرانفروشوں پر 15لاکھ44ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرگجرات کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 6004مقامات پر پرائس انسپکشن کیں اس دوران 667افراد ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے، مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی گئی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس فعال الرٹ رہیں اور کسی بھی فرد کو ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں