82

ضلع میں پبلک مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا،خلاف ورزی پر24گھنٹے زیرحراست رکھاجاسکے گا

گجرات (پ ر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق کرونا وبا کی روک تھام کیلئے ضلع میں پبلک مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، فیس ماسک نہ لگانے والے افراد کو 24گھنٹے کیلئے زیر حراست رکھا جاسکے گا جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کی صورت میں زیر دفعہ 188ت پ فوجداری کاروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے اس مقصد کیلئے انتظامی اور پولیس افسران کاروائی کے لئے مجاز ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کیطرف سے پنجاب انفکشیس اینڈ ڈیزیز (تحفظ و کنٹرول) آرڈینینس کی شق 22کے تحت جاری نوٹیفکیشن کے تحت تمام شہری پبلک مقامات پر، دوران سفر، سرکاری دفاتر، پرائیویٹ کاروباری مقامات پر فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے پابند ہونگے،نیز فیس ماسک استعمال نہ کرنیوالے افراد کو سرکاری و پرائیویٹ دفاتر اور مراکز میں کسی قسم کی خدمات بھی فراہم نہیں کی جاسکتیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ پنجاب انفکشیس اینڈ ڈیزیز کنٹرول(تحفظ و کنٹرول) آرڈینینس کی شق 22کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیس ماسک کی پابندی پر عمل درآمد کیلئے ذمہ داریاں تقویض کی گئی ہیں جو کسی بھی فرد کیطرف سے پبلک مقامات، دفاتر، دوران سفر فیس ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لے سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں