75

گجرات :محلہ نور پور پڈھے میں کرونا وائرس کے حوالہ سے لاک ڈاؤن،کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں

گجرات (جی پی آئی) محلہ نور پور پڈھے میں کرونا وائرس کے حوالہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، صرف پولیس ملازمین گلی کے کونوں پر بیٹھے ہوئے ہیں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں، اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس سے کرونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ پولیس ملازمین نے بھی کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی ہوئی ہیں، نہ تو ماسک کا استعمال کیا جا رہاہے، ڈپٹی کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ایکشن لیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں