151

کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں

گوجرانوالہ(پ۔ر)کو سٹی پولیس آفیسر مشتاق بھٹہ کے احکامات اور ایس پی صدر ڈویژن وسیم ڈار کی ہدایات کے پیش نظر ایس ڈی پی اوکی زیر نگرانی ،ایس ایچ او تھانہ واہنڈا انسپکٹرمحسن مجید جٹھول ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سب انسپکٹر سرفراز انجم سیکھو و دیگر ان پر مشتمل پولیس ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس ماہ کی بچی مسکان اور چہارم کلاس کی طالبہ مہک کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان پولیس کے شکنجے میں ۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی بری صحبت کا نتیجہ ہیں ان کے ذہن پر شیطانیت سوار ہوگئی تھی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ واہنڈا کے علاقہ محلہ قبرستان والا کے رہائشی محمد ارشد ولد نذیر احمد نے تحریری درخواست دی کہ ملزم اظہر عرف اجھو نے اس کی دس ماہ کی بچی کے ساتھ زیادتی کی ۔جبکہ تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقے رسول نگر کے رہائشی پرویز اقبال ولد تاج دین نے درخواست دی کہ دوکاندار نے محمد عمران اسکی بچی کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے افسران بالا کی ہدایت پر تھانہ واہنڈا اور تھانہ علی پور چٹھہ لی پولیس ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا ۔درندہ صفت ملزمان کی فوری گرفتاری پر بچیوں کے ورثا ء اور اہل محلہ کا اظہار تشکر ۔سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کا کہنا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں گے ۔سماجی سطح پر بھی ایسے شیطانی عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ واہنڈا انسپکٹر محسن مجید جٹھول ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سب انسپکٹر سرفراز انجم سیکھو اور ان کی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں