43

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ کی زیر نگرانی محکمہ ماحولیات گجرات کے عملہ نے غیر قانونی ٹائر جلانے والی فیکٹری سیل کردی

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ کی زیر نگرانی محکمہ ماحولیات گجرات کے عملہ نے موضع جھنڈو میں واقع غیر قانونی ٹائر جلانے والی فیکٹری کو موقع پر سیل کر دیا ہے ۔اس کے علاو ہ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل کھاریاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور دوران چیکنگ موضع گلیانہ و کھاریاں میں آٹا اور چینی زائد قیمت پر فروخت کرنے والے مختلف دوکانداروں کو مجموعی طور پر 24000/روپے جرمانہ کیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے تمام دوکانداروں کو سختی سے وارننگ دی ہے کہ وہ ریٹ لسٹ آویزاں کریں اور گورنمنٹ کے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیا ء خوردونوش فروخت کریں نیز تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اپنے حلقہ میں عوام کو بنیادی اشیا ء خصوصاََآٹا و چکن کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروئی عمل میں لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں