41

ڈنگہ میں مرغی فروشوں نے انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے:340روپے میں مرغی کی فروخت جاری

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)ڈنگہ شہر میںڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ اور انتظامیہ کی طرف سے مرغی فروشوں نے سرکاری احکامات جلا دئیے۔ چار دن کی مسلسل بندش کے بعد سرکاری ریٹ 260روپے کلو جبکہ مرغی فروشوں نے خود ساختہ ریٹ340روپے مقرر کر رکھے ہیں اور اسی حساب سے فروخت کر رہے ہیں اگر کوئی گاہک سرکاری ریٹ کے متعلق پوچھتا ہے تو وہ کہتے ہیں پوٹ کلیجی 260روپے کلو ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 290روپے ہماری خرید بنتی ہے ہم گوشت 340روپے میں ہی فروخت کریں گے اگر انتظامیہ نے ہمیں تنگ کیا تو ہم لاک ڈائون کر دیں گے کیونکہ ہمیں گوشت مہنگا ملتا ہے اور اُسی حساب سے ہم گاہک کو بھی دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ بڑے ڈیلروں کے ساتھ مذاکرات کریں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی میں پس رہی ہے رہی سہی کسر مرغ فروشوں نے نکال دی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں