33

اشیاء خوردو نوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کیلئے کاروباری افراد کو ریٹ لسٹ بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایات

گجرات (پریس ریلیز ) ڈی او انڈسٹریز چوہدری ظہیر احمد نے کہا ہے کہ اشیائے خوردو نوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کیلئے کاروباری افراد کو اپنی دوکانوں، ریڑھیوں پر ریٹ لسٹ بورڈ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،سبزی و فروٹ منڈیوں میں بھی دوکانوں پر اسی نوعیت کے بورڈ آویزاں کرنا لازم ہوگا۔ ڈی او انڈسٹریز نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایات کے مطابق بڑی دوکانوں پر 46فٹ کا بورڈ آویزاں کرنا لازم ہوگا جبکہ چھوٹی دوکانوں اور ریڑھیوں پر 1/1/22فٹ کا بورڈ آویزاں کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی مارکیٹوں کے باہر بھی ریٹ بورڈز لگائے جائیں گے جنہیں مارکیٹ کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں