49

ضلع گجرات میں احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری

گجرات(پریس ریلیز) ضلع بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک مستحق گھرانوں کے 50373 میں 61کروڑ78لاکھ75ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، فوت شدگان کے ورثا اور بائیو میٹرک مسائل کیوجہ سے رکاوٹوں کو بھی دور کر دیا گیا ہے اور ایسے افراد کو بھی جلد ادائیگی شروع کر دی جائے گی، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئیں، فوکل پرسن/اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی فرحان وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع گجرات میں ابتک 89475مستحق افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ مستحق افراد، ہیلپ لائن8171کے ذریعے اور آن لائن رجسٹریشن کرانیوالے افراد شامل ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مستحق افراد کو امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے ضلع میں14مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ہز مستحق فرد کو کم از کم 12ہزار روپے یا اس سے زیادہ کی امداد دی گئی ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فوت شدگان کے ورثاء کو امدادی رقوم کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی نے سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے اسی طرح جن افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل ہیں انکے لئے مرکزی سطح پر طریقہ کار وضع کرلیا گیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتوں میں انہیں بھی ادائیگی کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلع بھر میں شفاف اور منظم انداز سے امدادی رقوم کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ افسران رقوم کی تقسیم کے دوران حکومت پنجاب اورضلعی انتظامیہ کیطرف سے جاری ہدایات پر عمل درآمدیقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں