55

چودھری برادران نے نماز عید گجرات میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ادا کی

چودھری برادران نے نماز عید گجرات میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ادا کی،چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، ایم این اے مونس الٰہی، سالک حسین، چوہدری حسین الہی ، راسخ الٰہی اور خاندان کے دیگر افراد نے عید سادگی سے منائی،چوہدری برادران نےنماز عید کے بعد طیارہ حادثہ کے شہداء، کورونا متاثرین اور وطن عزیز کے دفاع و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرے ہوئے چوہدری برادران کاکہناتھا کہ مستحق افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیاجائے،یہ عید دوسری عیدوں سے مختلف ہے اس لیے اس عید کو سادگی سے منایا جائے،پوری قوم طیارہ حادثہ کے باعث غمزدہ ہے ،غم کی اس گھڑی میں شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں