54

سنسان شاہراہوں پر اسلحہ کے زورپر لوگوں کو لوٹنے والی جوڑی “مہشواینڈموسو “گرفتار

گجرات(پریس ریلیز)سنسان شاہراہوں پر اسلحہ کے زورپر لوگوں کو لوٹنے والی جوڑی “مہشواینڈموسو “گرفتار۔لوٹا گیا مال اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق،ڈنگہ کے علاقہ میں لڑکے اور لڑکی پر مشتمل ڈکیت گینگ متحرک تھا، جوسنسان شاہراہوں پر لوگوں کو اسلحہ کے زور پر نقدی،اور موبائل فون وغیرہ لوٹ لیتا تھا۔ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے اس متحرک گینگ کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہSIفیاض احمد کو خصوصی ٹاسک دیا،جس پر ایس ایچ اوتھانہ ڈنگہ فیاض احمدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی آلات کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے2 رکنی “مہشو اینڈموسو گینگ “کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔محسن علی ولد مختار احمد سکنہ ڈنگہ 2مہوش دختر محمد اکرم سکنہ ڈنگہ شامل ہیں۔دوران انٹیرو گیشن ملزمان نے متعدد وارداتوں کااعتراف کیاہے،ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیر مصروف سڑکوں پر شکار کی تلاش میں رہتے تھے جبکہ مہوش نے اپنے پرس میں پسٹل رکھا ہوتا تھااور جس شخص کو لوٹنا ہو اس کا پیچھا کر کے سنسان جگہ پر روکنے کے بعد اسلحہ کے زور پر نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے۔ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم چار لاکھ روپے نقد، سونا مالیتی 3لاکھ روپے، موبائلز فونز، موٹر سائیکل ہنڈا 125اور اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ پسٹل30بور بھی بر آمد کر لئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشاف متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں