169

نیب نیازی گٹھ جوڑ صرف ہماری لیڈر شپ کی کردار کشی کیلئے مصروف عمل ہیں:میاں طارق محمود رہنما پاکستان مسلم لیگ ن

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سا بق ایم پی اے حلقہ پی پی 32 میاں طا رق محمود نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ صرف ہماری لیڈر شپ کی کردار کشی کیلئے مصروف عمل ہیں ۔چینی اور آٹا میں اربو ں روپے کا ڈاکہ ڈالنے والے اب سلیکٹیڈوزیراعظم عمران نیا زی کے ارد گر د چپھے ہو ئے ہیں کیا یہ نیب کو اب نظر نہیں آر ہے ہیں تین سال سے مسلسل ن لیگ کی لیڈر شپ کو انتقا می سیا ست کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے اور آج تک ایک روپے کی کر پشن ثا بت نہیں ہو سکی ۔انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی سٹرکچر کو تباہ اور معشیت کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے اور حکومت کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی رو ٹی بھی میسر نہیں ہے صرف تقریروں اور بیانات سے عوام کا پیٹ بھر نے کی کو شش کر رہے ہیںکورونا کے حوالے سے ملنے والی غیر ملکی امداد بھی کہیں عوام کو ملتی نظر نہیں آ رہی ہے بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے احساس کفا لت پروگرام رکھ کر عوام کو گمراہ کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں