119

وفاقی وزیر مملکت شہر یار آفریدی کی چوہدری افضال ڈھل بنگش کی رہائش گاہ آمد،ڈھل برادران سے اظہار افسوس

ڈنگہ( عبدالمجید پپو ) وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری افضال ڈھل بنگش ،چوہدری محمد رزاق گجر ،چوہدری اشتیاق ڈھل بنگش کے والد محترم چوہدری محمد الیاس مرحوم کی اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے ڈھل بنگش گئے۔شہریار آفریدی نے چوہدری محمد افضال کے بھائی چوہدری محمد رزاق گجر کے کزن ،چوہدری اشتیاق کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں