30

کرونا لاک ڈائون کی نرمی کے دوران انجمن تاجران ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں:اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا لاک ڈائون کی نرمی کے دوران انجمن تاجران ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریںتا کہ کرونا وائرس سے تاجر حضرات اور گاہک بھی محفوظ رہ سکیں رمضان کا آخری عشرہ انتظامیہ اور تاجر حضرات کیلئے بڑا چیلنج ہے اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو بڑے نقصانات ہو سکتے ہیں تاجر حضرات احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنا کاروبار کریں ۔کرونا وائرس کی کامیابی کا انحصارمعاشرے کے ہر فرد کے ذمہ ہے ۔اس سلسلہ میں انجمن تاجران کا کردار نہایت ہی مثبت رہا جس کے باعث ڈنگہ جہاں پاکستان اور بیرون ملک سے لوگوں کا وسیع آنا جانا تھا انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کے باعث اور عوام الناس کے تعاون سے کرونا کو روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کے دوران SOPsکی خلاف ورزیاں ہونے کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں