60

حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پرعیاں ہو چکی ہے:چوہدری ندیم اصغر کائرہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق تحصیل ناظم و چیئر مین چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پرعیاں ہو چکی ہے جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نیازی نے انتشار پیدا کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو مقدم رکھا حکومت کی نااہلیوں کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے وسیع تر مفادات میں غیر مشروط تعاون کرنے کیلئے تیار ہے کرونا سے نجات ہی اس وقت ترجیح ہونی چاہیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے اور اس آفت سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرئے ۔کرونا کی ستائی عوام موجودہ حکومت سے خائف ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں