32

معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت سے اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے:راجہ عمران (انگلینڈ)

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)انگلینڈ میں مقیم ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت راجہ عمران نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات اور ضرورت مندوں کی خدمت سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے رمضان المبارک میں کی گئی ایک نیکی کا ثواب کئی گنا بڑھا کر ملتا ہے ہمیں ماہ صیام کے دوران نیکی اور فلاخ کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنی چاہیے ،دکھی ،لاچاراور مجبور مستحق افراد کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے ماہ صیام بھی معاشرے میں اعتدال اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ،روزہ گناہوں کے خلاف مومن کی ڈھال ہے ہمیں رمضان میں خود کو گناہوں سے باز رکھتے ہوئے مسلسل صالح عمل کرنے چاہیے تاکہ ہم نیکیوں اور گناہوں سے بچنے والے بن سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں