30

رمضان المبارک کا مہینہ زیادہ سے زیادہ سخاوت کرنے کا درس دیتا ہے :چوہدری قیصر محمود وڑائچانوالہ(امریکہ)

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)وڑائچانوالہ کے ممتاز زمیندار چوہدری قیصر محمود آف امریکہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ زیادہ سے زیادہ سخاوت کرنے کا درس دیتا ہے اور موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر جب ملکی انڈسٹری بالکل بند ہو چکی ہے اور مزدور طبقہ بیروزگا رہو چکا ہے تو ایسے میں مخیر حضرات کو زیادہ سخاوت اور مالی معاونت کرنی چاہیے۔سب سے پہلے اپنے قرب و جوار میں بسنے والے مستحقین طبقے کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اور ضروریات کے پیش نظر داد رسی کا رستہ اپنانا چاہیے ،رمضان کی بابرکت ساعتوں میں رب ذوالجلال کے حضور توبہ و استغفار اور خصوصی مناجات کا اہتمام کرنا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے اور اس آزمائش سے ہم سب کو عافیت ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں