25

ڈنگہ شہر اور گردونواح میں دودھ ،دہی ،سبزی ،فر و ٹ سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)ڈنگہ شہر اور گردونواح میں دودھ ،دہی ،سبزی ،فر و ٹ سمیت دیگر اشیاء خوردنوش ک7ی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ،پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ ناکام ،درزیوں نے بھی قینچیاں تیز کر لیں ۔باربرز نے موبائل سروس شروع کر دی ،گھر گھر جا کر حجامت کرنے اور منہ مانگی اجرت وصول کرنے لگے ۔ریاستی دارالحکومت سمیت گردو نواح میں عید قریب آتے ہی اشیاء خو ردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ،متوسط ، سفید پوش اور غرباء کی چیخیں نکل گئیں ۔دودھ  90سے 100روپے فی کلو ،دہی  100سے110 روپے فی کلو ،سبزی ،فروٹ اور کھجور سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں منہ مانگا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔درزی بھی ایک سوٹ کی سلائی کی قیمت 600روپے کی بجائے 800سے  1000روپے وصول کر رہے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے میں نا کام ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں