62

ہفتے میں چار دن کاروبار کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود دکانداروں کے اپنے دکانوں کے سامنے ڈیرے

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)ہفتے میں چار دن کاروبار کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود دکانداروں نے لاک ڈائون کے دوران بھی اپنی دوکانوں کے سامنے ڈیرے جما لئے۔تفصیلات کے مطابق تقریباًڈیڑھ ماہ بعد حکومت کی جانب سے دوکانداروں کو کاروبار کی اجازت ملنے پے کاروباری مراکز کھل گئے اور بازاروں میں عوام کا رش معمول سے زیادہ دکھائی دیا جبکہ ڈنگہ میں لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود تاجروں کی جانب سے حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کیا جا رہا گزشتہ دنوں جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کے روز لاک ڈائون تھا مگر اس کے باوجود دوکان دار اپنی دوکانوںکے باہر بیٹھ گئے اور آنے والے گاہکوں کو دوکان کے اندر داخل کر کے کاروبار کرتے رہے ۔لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر بازاروں میں رش حسب معمول رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں