45

گجرات پولیس کا اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،چار عدد پسٹل ،ایک عدد رائفل برآمد

گجرات(پریس ریلیز)گجرات پولیس کا اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے کارروائی کرکے 4عدد پسٹل ،ایک عدد رائفل پپش اور بڑی تعداد میں روندبرآمد کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور اسلحہ برداروں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ فراست اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرکے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ملزم عمر بھٹی ولد اختر بھٹی سکنہ خواصپور سے دوران ناکہ بندی پسٹل برآمد ہوا ۔ جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ مختلف لوگوں کو اسلحہ سپلائی کرتا ہے اور اس کے پاس مزید ناجائز اسلحہ بھی موجود ہے ۔ پولیس ٹیم نے اس انکشاف پر اس کے گھر ریڈ کرکے 4عددپسٹل 30بور ،ایک عدد رائفل پپش اوربڑی تعداد میں مختلف نوعیت کے روند اور ٹوپے برآمد ہوئے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں