27

صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امورڈاکٹر شعیب اکبرکادورہ ضلع گجرات

گجرات(پ ر)صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امورڈاکٹر شعیب اکبر نے ضلع گجرات میں کروناوبا کی صورتحال، انسداد ڈینگی، پرائس کنٹرول اور گندم خریداری مہم کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ قرنطینہ سنٹر یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا،اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی ایچ او ز ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میں 5996افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 5125کی رپورٹس نیگٹو، 388پازیٹو آئے ہیں، 230مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے، ضلع میں ریکوری کا تناسب59فیصد ہے۔ انہوں ن ے بتایا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں نے سرویلنس کا آغاز کر دیا ہے، ضلع میں گندم خریداری کا ہدف 77فیصد مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ گرانفروشوں پر 47لاکھ روپے جرمانہ87مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں۔سیکرٹری انسانی حقوق پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب نے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے کرونا مریضوں کے ٹیسٹوں کے لئے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور ٹیسنگ کی پالیسی کو سراہا، زیر علاج مریضوں، قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کو فراہم کی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیااور کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اور سپورٹنگ سٹاف کی خدمات کو بھی سراہا۔ سیکرٹری انسانی حقوق پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کیلئے پرعزم ہے، کسانوں کے معاشی مفاد میں گندم کی امدادی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مراکز پرا ٓنیوالے کسانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں ہونی چاہیے، اوور چارجنگ کرنیوالوں کے ساتھ بلا تفریق کاروائی جاری رکھی جائے اعلی افسران کیطرف سے منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی اور پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کے مثبت اثرات عام آدمی تک پہنچنے چاہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں