37

گجرات اور کھاریاں میں کریک ڈاؤن، 21دوکانیں سیل کر دی گئیں،6دوکانداروں کو 1لاکھ روپے جرمانہ

گجرات(پ ر) گجرات اور کھاریاں میں کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 21دوکانیں سیل کر دی گئیں، 6دوکانداروں پر 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر اے سی گجرات محمد جمیل، اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ کی زیر صدارت ٹیموں نے مسلم بازار، صرافہ بازار، جی ٹی روڈ سمیت مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کی اجازت کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے دوران چیکنگ ماسک نہ لگانے، ہینڈ سینٹائزر، سماجی فاصلہ کو مد نظر نہ رکھنے پر گجرات میں 16اور کھاریاں میں 5دوکانوں کو سیل کر دیا۔ اے سی گجرات محمد جمیل نے بازاروں میں تجاوزات کرنے پر 6دوکانداروں پر جرمانے بھی عائد کر دیے اور میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ بلا تفریق تجاوزات کا خاتمہ اور تجاوز کنندگان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ایکشن پر اسسٹنٹ کمشنرز اور انکی ٹیموں کو سراہا ہے اور واضع کیا ہے کہ کرونا کی روک تھام کیلئے شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں