28

ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کئے جانیوالے 116میں سے 107پوائنٹس کو کھول دیا گیا

گجرات(پ ر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کرونا کی روک تھام کیلئے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کئے جانیوالے 116میں سے 107پوائنٹس کو کھول دیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفکیشن سپرے کیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں کرونا کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں کرونا کے پہلے کیس سے ابتک جن 116علاقہ جات کا مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا وہ علاقے 8504گھرانوں ا ور 53450افراد پر مشتمل تھے تاہم قرنطینہ کی مدت پوری ہونے اور ٹیسٹ کلیر ہونے پر 107علاقہ جات کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے جو 7428گھرانوں پر مشتمل ہیں اور ان علاقوں کے مکینوں کی تعداد47587ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میں اب بھی 9پوائنٹس پر مکمل لاک ڈاؤن ہے اور ان علاقوں میں کل گھرانوں کی تعداد1076، مکینوں کی تعداد5863ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن ایریاز کے مکینوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھنے کیساتھ یہاں ڈس انفکیشن کیلئے بھی ضروری انتظامات کیے گئے ہیں اور متعلقہ میونسپل کارپوریشن یا میونسپل کمیٹی کو ڈس انفکیشن سپرے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں