29

موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے:چوہدری عثمان اسلم آف ڈنگہ

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عثمان اسلم آف ڈنگہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے حکمران جما عت عوام سے کیے گئے تما م وعدوں کو بھول چکی ہے عوام کو کو ئی ریلیف نہیں بلکہ مہنگا ئی کی چکی میں پس رہی ہے انہو ں نے کہا کہ یہ کو نسی ریا ست مد ینہ ہے جس میں انصا ف نظر نہیں آرہا ہے کنٹینر پر چڑھ کر کر پشن کے خلا ف اعلان جنگ کرنے والا آٹا،چینی ادویات میں اربو ں روپے کما نے والے قر یبی سا تھیوں کے خلا ف کا روائی کیوں نہیں کر رہا اور انکو بے نقاب کیوں نہیں کیا جا رہا اسکو صرف اپو زیشن جما عتیں ہی نظر آ تی ہیں اور انکو انتقا می سیاست کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں