56

نا اہل حکومت نے عوام کو مصیبت میں ما یو س چھوڑا:رہنمامسلم لیگ ن طا رق قر یشی آف ڈنگہ

ڈنگہ (عبدالمجید پپو) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طا رق قر یشی آف ڈنگہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نا اہل حکومت نے عوام کو مصیبت میں ما یو س چھوڑا کسی بھی سطح پر حکمرانوں کی کا رکردگی اطمینان بخش ہے اور ملک کومنتحب نما ئندوں اور اپو زیشن کے بغیر چلا نے کی تھیو ری کی پر یکٹس ہورہی ہے جس کی وجہ سے کو ئی بھی شخص مطمئن نہیں،لا ک ڈاؤن کی وجہ سے پسے ہو ئے غریب عوام کے نام پر مخصوص طبقے کو مالا مال کیا گیا، ٹرانسپورٹر ز، تا جر برادری، رکشے والا ریڑھی بان،دیہا ڑی دار اور پر ائیو ٹ ملازمین کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں مگر نا اہل حکومت انکی مجبوری کی آڑمیں اپنے مفادات کے لئے راہیں تلا ش کر نے میں لگی ہے لا ک ڈاؤن دنیا کے دیگر مما لک نے بھی کیا مگر انہوں نے اپنے پسے ہو ئے طبقا ت کو اکیلا نہیں چھو ڑا ان کے بر عکس پاکستان میں صرف ٹائیگر ز کو پالا گیا غریب کو صرف نام کا ریلیف دیا گیا ہے جس کے بھیا نک نتا ئج برآمد ہو ں گے انہو ں نے مزید کہا کہ اپو زیشن کو دیوار لگا کر بند کمروں میں بیٹھ کر واٹس ایپ کے ذریعے عوام کی قسمت کھیلنے والے اب ایکسپوز ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں